کوئٹہ،25 ستمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی ایک روزہ دورے پر کوہلو پہنچے گورنر کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن سدرن کمانڈ بریگیڈیئر عماد تھے پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو کرنل رضا محمد خان تنولی نے کیڈٹ کالج پہنچنے پر گورنر کا استقبال کیا گو رنر بلوچستان نے کیڈٹ کالج کوہلو کا دورہ کیا۔کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ آپ بلوچستان اور پاکستان کے عظیم سرمایہ ہیں اور ملک کا مستقبل آپ جوانوں سے وابسطہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک ایک حقیقت ہے جو بلوچستان اور پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔پوری دنیا کی نظریں اس وقت سی پیک اور گوادر بندرگاہ پر ہیں ۔ کوہلو جیسے پسماندہ علاقے میں کیڈٹ کالج کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں۔کیڈٹ کالج کوہلو کو مزید بہتر مقام پر لائیں گے۔گورنر نے پرنسپل اور اساتذہ کی محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
وی این ایس، کوئٹہ











