صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات

181

لاہور،09 اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بدھ کو یہاں گورنر ہاؤس میں  ملاقات کی،ملاقات میں موجودہ سیاسی امور، حکومتی و دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج شام قدافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا اور آخری ٹی20 کرکٹ میچ بھی دیکھیں گے۔

وی این ایس، لاہور