پاکستان کو سفارتکاروں کیلئے محفوظ ملک قراردیا جا چکا ہے: وزیر داخلہ اعجاز شاہ

192

اسلام آباد ، 09 اکتوبر (اے پی پی ): وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا  ہے کہ پاکستان کو سفارتکاروں کیلئے محفوظ ملک قراردیا جا چکا ہے۔ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے  وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ   9 سال بعد پولیس کے محکمے میں بھرتیاں کی جار ہی  ہیں۔اسلام آباد پولیس میں 1260اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں  جبکہ مودی حکومت بھی  کشمیر کی صورتحال پر شدید دباؤ میں ہے۔ اعجاز شاہ نے کہا  کہ میں سمجھتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ کرنے نہیں آئینگے۔

وی این ایس ،اسلام آباد