وزیراعظم عمران خان کراچی شہر کی روشنیوں کو نئی ضیاء دینے کیلئے پرعزم ہیں:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

149

اسلام آباد ، 21 اکتوبر (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ  کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔ وزیراعظم عمران خان کراچی کی عوام کے دکھوں کا مداوا  اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیاء دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ باب الاسلام سندھ کی تاریخی اہمیت ہے، اسے معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا حکومت کی  اولین ذمہ داری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر   پر  معاون خصوصی نے  کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج کراچی گورنر ہاؤس  میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور اتحادیوں سے ملاقات کریں گے اور بلوچستان میں1320 میگاواٹ پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح بھی  کریں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا  کہ وزیراعظم ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے قائدین سے مل کر اصلاح احوال کی راہ ہموار کریں گے ۔

 وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video