جدہ:پاکستانی قونصلیٹ کی نمایاں کارکردگی،ایک ماہ میں 14ہزار پاسپورٹس  کی تجدید

254

جدہ(سعودی عرب) 20 نومبر (اے پی پی ): جدہ میں  پاکستانی قونصلیٹ  کے قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ  ایک ماہ کے دوران 14 ہزار پاسپورٹس کی تجدید  ،15 سو تارکین وطن کو ملازمتوں کے معاملات میں قانونی معاونت جبکہ 3500افراد کو شناختی کارڈ جاری کئے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مجید کا کہنا تھا کہ  جدہ پاکستان قونصلیٹ کے افسران اور اسٹاف نہایت  جانفشانی و محنت سے پاکستان کمیونٹی کی سعودی عرب کے مغربی صوبے میں بھر پور خدمت انجام دے رہے ہیں۔

۔انہوں نے کہا کہ وفات پا جانے والے پاکستانیوں کے انکے اداروں سے انکے حقوق دلوائے ہیں نیز جیلوں میں موجود پاکستانیوں کے معاملات کی بھر پور دیکھ بھال کررہے ہیں ۔

 انہوں نے پاکستان اور کشمیر کے معاملات پر بھر پور تشہیر  پر میڈیا کی کارکردگی کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں سعودی حکومت اور اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل میں ہمیں انکا بھر پور تعاون رہتا ہے ۔

وی این ایس،جدہ

Download video