وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین سٹرٹیجک پالیسی پلاننگ سیل ڈاکٹر معید یوسف کی ملاقات

158

اسلام آباد ، 07 نومبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین سٹرٹیجک پالیسی پلاننگ سیل ڈاکٹر معید یوسف نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران وزیراعظم نے سٹریٹجک تجزیہ اور پلاننگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بہتر پالیسی سازی کو یقینی بنانا سٹریٹجک پالیسی پلاننگ سیل کی ترجیح ہونی چاہیے۔سٹریٹجک پالیسی پلاننگ سیل پی ایم ہاﺅس میں قائم ہے اوروزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کے مینڈیٹ کے تحت اہم معاملات پر براہ راست معلومات فراہم کرنے کیلئے اسے مکمل بااختیار بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کا بااختیار سیٹ اپ قائم ہے اور اسے وزیر اعظم سے براہ راست منسلک کر دیا گیا ہے۔یہ زمینی حقائق کے مابین لنک پیدا کرنے ،ملک کو درپیش طویل المدتی چیلنجوں پر قابو پانے اور پالیسی وضع کرنے  میں  مدد گا ر ہو گا۔سیل کو یہ ٹاسک سونپ دیا گیا گیا ہے کہ وہ انتہائی اہمیت کے حامل معاملات کا گہرائی سے تجزیہ اور اعلیٰ سطح پر پالیسی فیصلوں سے اگاہ کرے۔

سورس: وی  این ایس، اسلام آباد