وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا پہنچ گئے

149

اسلام آباد ، 04 نومبر (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ملائشین ہم منصب داتو سیف الدین عبداللہ کی دعوت پر  دو  روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا پہنچ گئے ہیں۔کوالالمپور ہوائی اڈے پر ملائشیا کے  وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایمبیسڈر اظہر مزلان، ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور پاکستانی سفارت خانے کے سینیر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ اپنے اس مختصر دورہ میں وزیر اعظم مہاتیر محمد سمیت ملائیشیا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور  پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے قائم کیے  گئے “کمیونٹی سروس سینٹر” کا  بھی افتتاح کریں گے۔وزیر خارجہ ملائیشیا کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں پاکستان کی طرف سے بیرونی سرمایہ کاروں کو دی جانے والی مراعات اور کاروبار کے لیے  میسر بہترین مواقعوں سے آگاہ کریں گے۔

وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download video