راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی رونقیں بحال، سری لنکن کرکٹ ٹیم  کی پریکٹس شروع

243

آئٹم 02

کھیل

سورس

 

 اسلام آباد 10دسمبر(اے پی پی ): راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی رونقیں بحال ہو گئیں، 9سال بعد کسی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے  کرکٹ  کے میدان میں قدم رکھا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ایک دن آرام کے بعد پریکٹس شروع کر دی ہے ۔

آئی سی سی میچ آفیشلز بھی  راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں ۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم نے پہلے وارم  اپ کے لیے ورزش کیں ۔

 ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پچ کا معائنہ کیا  جبکہ  پاک فوج ہیلی کاپٹر کے ذریعے سٹیڈیم کا فضائی معائنہ بھی کر رہی ہے ۔

 محمد موسیٰ خان بولنگ کوچ وقار یونس کے ساتھ الگ سے نیٹ میں بولنگ سپیلز کر رہے ۔محمد موسیٰ خان ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ نہیں  ہیں پر ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔بولنگ کوچ وقار یونس محمد موسیٰ خان کو بولنگ رن اپ کے بارے میں سیشن دے رہے جبکہ  پاکستان کرکٹ نیٹ پریکٹس سے پہلے کیچز کی پریکٹس کر رہی ہے ۔

پریکٹس سیشن کے بعد دونوں کپتان پریس کانفرنس کرینگے جس  کے بعد ٹرافی کی رونمائی بھی  ہوگی۔

وی این ایس ،اسلام آباد

Download Video