سعدیہ خان ا سکی کپ ،پی اے ایف ا سکی ریزورٹ نلتر میں اختتام پذیر

311

اسلام آباد، 28 دسمبر(اے پی پی ): گلگت بلتستان کے خوبصورت مقام وادی نلتر میں واقع پی اے ایف  اسکی ریزورٹ میں سعدیہ خان کپ اختتام پذیر ہوگیا،اسکی  کپ  کے مقابلہ  تین روز تک جاری  رہے ۔

ترجمان پاک فضائیہ  کے مطابق خواتین کی سلالم کیٹیگری میں عمائمہ ولی نے پہلی جبکہ جیا علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چلڈرن اسکی مقابلوں میں لڑکیوں کی انڈر 14-سلالم کیٹیگری میں مشال حسین  پہلے جبکہ مریم اقبال دوسرے نمبر پر رہیں۔    لڑکوں کی انڈر 16-کیٹیگری مقابلوں میں سیف اللہ پہلے نمبر پر جبکہ زبیر علی دوسرے نمبر پر رہے۔ لڑکوں کی انڈر 14کیٹیگری مقابلوں میں زمان علی پہلی پوزیشن جبکہ ظاہر اللہ دوسرے پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔

خواتین کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں خوشین صاحبہ نے پہلی جبکہ حمیمہ ولی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سکیٹنگ بوائز کیٹیگری I-میں محمد اقبال پہلے نمبر پر آئے۔لڑکیوں کے انڈر 12 سیکنڈ سپیڈ سکیٹنگ مقابلے میں مشال حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لڑکیوں کی انڈر 16-کیٹیگری مقابلوں میں منہال عزیز پہلے نمبر پر رہیں۔ ماسٹر کیٹیگری کو خوشین صاحبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے جیت لیا۔ لڑکوں کی انڈر 12کیٹیگری مقابلوں میں مبشر، انڈر 16میں سیف اللہ اور ماسٹر کیٹیگری میں ضیاالرحمٰن اپنی اپنی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر رہے۔

پاکستان کی مختلف  اسکی ایسوسی ایشیز کے اسکیئرز نے  سخت سردی میں ان مقابلوں میں حصہ لیا۔ اسکی سے دلچسپی رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد اس  چیمپئن شپ کو  دیکھنے کیلئے آئی تھی۔اس ایونٹ کو ایک نوجوان اسکیئر سعدیہ خان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جو24سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں وفات پا گئی تھیں۔

سورس: وی  این ایس،  اسلام آباد