وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

182

اسلام آباد ، 05 دسمبر (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں ان ہاؤس تبدیلی لائیں پھر پارلیمان میں تبدیلی کی بات کریں ۔ن لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں لیکن فیصلے ان کی جگہ کوئی اور کرتا ہے، پہلے اپنی پارٹی کے حقیقی صدر تو بن جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر  پر اپنے پیغام میں  معاون خصوصی نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کا بیان بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے۔ان حسرتوں کے لئے ان سے ہمدردی ہی کی جاسکتی ہے۔ ان ہاؤس تبدیلی کی شوبازی نہ کریں بلکہ  پارلیمان میں آکر قانون سازی کی ذمہ داری پوری کریں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان   نے کہا کہ  بلاول اور مولانا بھی پارلیمان کی بالادستی کے اپنے دعوؤں پر عمل کریں۔ پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق اپنی جماعتوں کو یرغمال نہ بنائیں۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download video