جدہ:وفاقی  وزیر برائے اقتصادی امور کی اسلامی ترقیاتی بینک  کے صدر سے ملاقات، معاشی منصوبوں پر تبادلہ خیال

184

جدہ (سعودی عرب) 05 دسمبر (اے پی پی ): پاکستان کے وزیر برائے اقتصادی امور  محمد حماد اظہر نے اسلامی ترقیاتی بینک  کے صدر ،

ڈاکٹر بندر الحجر کے ساتھ ملاقات کی ہے ، ملاقات کے دوران حماد اظہر نے موجودہ 5 جاری  منصوبوں سمیت پاکستان میں اہم معاشی منصوبوں کی مالی اعانت میں آئی ڈی بی کے کردار  کی اہمیت  کو اجاگر کیا ۔

جدہ  میں بین الااقوامی اسلامی تجارتی مالیاتی کارپوریشن کے سیمینار میں شرکت کے لئےموجود وفاقی  وزیر نے اسلامی ترقیاتی بینک  کے سربراہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں بینک کا پورٹ فولیو بنائیں جو اسلامی دنیا کی بڑی معیشت میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کنٹری سپورٹ پروگرام میں بھی  پاکستان کو شامل کرنے کی تجویز دی۔حماد اظہر نے بجٹ میں مالیاتی بجٹ  سپورٹ پروگرام کی بحالی کی تجویز پیش کی جس سے پاکستان میں ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملے گی۔

حماد اظہر نے ملک میں جاری اہم معاشی منصوبوں اور پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کا حوالہ دیتے ہوئے  بتایا کہ ورلڈ بینک اور اے ڈی بی کے اسلام آباد میں اپنے علاقائی دفاتر ہیں۔انہوں نے آئی ڈی بی کے سربراہ کو اسلام آباد میں بینک کا علاقائی مرکز اور گیٹ وے دفتر قائم کرنے کی  بھی دعوت دی۔

اسلامی ترقیاتی بینک  کے صدر ڈاکٹر بندر الحجر نے حماد اظہر کا خیرمقدم کرتے ہوئے  کہا کہ آئی ڈی بی پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو اسلامی تعاون تنظیم  کا ایک اہم رکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی بی  کی بہتری کیلئے پاکستان کی دی گئی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں  اور وہ ان پر غور بھی  کریں گے تاکہ  پالیسی  امور میں مزید پیشرفت ہوسکے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ کچھ عرصہ قبل پاکستان گئے تھے اور اہم ملاقاتیں کیں۔ انھوں نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے  ہوئے کہا کہ  پاکستان کو اسلامی ترقیاتی بینک کے کنٹری سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

وی این ایس ، جدہ

Download video