وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی  ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات

242

استنبول، 09 دسمبر(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے   پیر کو  یہاں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی   جس دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو پاکستانی قیادت کی طرف سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔

وزیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے انعقاد، بھرپور میزبانی اور پرتپاک خیرمقدم پر ترک صدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی  نے  دوران ملا قات  گفتگو میں  کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کے خلاف آپ کی آواز نے نہتے کشمیریوں کو بے پناہ حوصلہ دیا ہے۔

ترک صدر نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وی  این ایس،  اسلام آباد

Download Video