وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی  ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے ملاقات

172

استنبول،09 دسمبر(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیر کو یہاں  جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے  موقع پر ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے ملاقات کی   جس  دوران دو طرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات  گفتگو میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے انعقاد اور بھرپور میزبانی پر اپنے ترک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی جبرو استبداد کے خلاف آواز بلند کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترک حکومت کے شکرگزار ہیں۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے  خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

و ی این ایس ، اسلام آباد