پاک-سری لنکا ٹیسٹ میچ ،چوتھے دن کا کھلق نہ ہو سکا، لنکن کھلاڑیوں نے اسلام آباد کی رونقیں دیںھو

201

اسلام آباد، 14 دسمبر(اے پی پی ): پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز کا کھیل بھی بارش کے باعث شروع ہوئے بغیر ہی ختم کر دیا گیا۔ چوتھے دن کا کھیل نہ ہونے کے باعث  سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں   نے اسلام آباد  میں  خریداری  کر کے فراغت  کے لمحات  گزارے  اور  دنیا کے خوبصورت ترین  دارلحلافہ کی  رونقیں  دیکھیں۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم نے اسلام آباد کے مقامی شاپنگ مال کا دورہ کیا،کئی کھلاڑیوں  نے شوپنگ کی۔ اس دوران کرکٹ کے مداحوں نے سری لنکن کرکٹرز کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

اس موقع پر سری لنکا کرکٹ  ٹیم کے کپتان دمتھ کرونا رتنے نے کہا کہ آج پاکستان کو دیکھنے کا اچھا موقع ملا،  ٹیم کے تمام کھلاڑی چاہ رہے تھے کہ اسلام آباد دیکھیں ، یہ ایک خوبصورت شہر ہے۔

اے پی پی /احسن /حامد