صدر ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پربار بارثالثی کی پیشکش دہرانا پاکستان کی کامیاب سفارت کاری ہے: ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان

166

کوئٹہ،22جنوری (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دل بلوچستان کے ساتھ دھڑکتا ہے کیونکہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بلوچستان کے موسم سے متاثر ہونے والے علاقوں کے لوگوں کی داد رسی کے لیے کوئٹہ پہنچی ہوں، صدر ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پربار بار ثالثی کی پیشکش دہرانا پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی طرف اہم پیش رفت ہے اورموثر خارجہ پالیسی کی بدولت دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہوچکی ہے کہ مسئلہ کشمیر تصفیہ طلب اور متنازع مسئلہ ہے اور عالمی محاذ پر اس کو حل کرنے کے لیے ڈائیلاگ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

کوئٹہ ائرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ و زیراعظم عمران خان کا دل بلوچستان کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان کو ایک قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ سمجھتے ہوئے اس کو کلیدی پارٹنر اور اپنے وجود کے اہم حصے کے طور پرسمجھا ہے اس لیے وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی کو ہمیشہ پاکستان کی ترقی سے جوڑتے ہیں ۔ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہی ہے۔ بلوچستان میں حالیہ برف باری اور بارشوں سے جو قیمتی جانیں ضائع ہوئی اور ہماری بے شمار بہنیں اور بچے زخمی ہوئے ہیں،وفاقی حکومت نے صوبے کے کم وسائل کی وجہ سے بروقت ریلیف دستیاب نہ ہونے پراین ڈی ایم اے کو متحرک کردیا اور این ڈی ایم اے کی بروقت کارروائیوں سے کئی انسانی جانوں کو بچانے اور زخمیوںکو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومت سے ملکر اپنا موثر کردار ادا کیا۔اس سلسلے میں آج وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے جس پیکج کا اعلان کیاتھا اس کو صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر عمل درآمد کے حوالے سے حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت کی جائیگی اور برف باری اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ساتھ زخمیوں اور مکانات گرنے کے نقصانات کے ساتھ تباہ ہونے والے انفراسٹکچر کی بحالی کے لیے این ڈی ایم اے اور وفاقی حکومت کے کردار کو آگے برھانے کے ساتھ صوبائی حکومت کی باقی ضروریات کا احاطہ کرینگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے لیے ایک ہی پیغام لے کر آئی ہوں کہ وزیراعظم عمران خان ڈویوس میں ہے اور وہاں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایک دفعہ پھر صدر ٹرمپ کا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے اپنے آپ کو پیش کرنا اس بات کی غمازی اور اشارہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دنیا کو جس طرح جگایا ہے ان کی ضمیر کو جھنجوڑا ہے اور صدر ٹرمپ کا بار بار ثالثی کی پیشکش دہرانا کامیاب سفارت کاری کی طرف اہم پیش رفت ہے اور یہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہوچکی ہے کہ مسئلہ کشمیر تصفیہ طلب اور متنازع مسئلہ ہے اور عالمی محاز پر اس کو حل کرنے کے لیے ڈائیلاگ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ہندوستان کے جبراور ریاستی دہشتگردی کے باوجود بھارت کشمیریوں کے آواز کو دبانے میں ناکام رہا ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کشمیریوں کی آواز بن کرہر بین الاقوامی فورم پرکشمیریوں کا مقدمہ احسن انداز میں لڑا ہے

سورس:وی  این ایس،اسلا م آباد