عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نج کاری کمیٹی کا اجلاس

187

اسلام آباد,14 جنوری  (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نج کاری کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا  جس میں نجکاری کے لیے چُنی32 سرکاری جائیداوں میں سے پانچ جائیداوں کو نج کاری فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی۔

نجکاری فہرست سے نکالی گئی پانچ جائیدایں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہیں جن میں سے تین کو نیا پاکستان ہاؤزنگ اتھارٹی کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے نجکاری فہرست سے نکالی گئی بقیہ دو جائیداوں کی جگہ متعلقہ ادارے متبادل اور رہن سے پاک جائیدایں نج کاری کے لیے پیش کریں گے۔

وی این ایس ,اسلام آباد

Download Video