وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوسرے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ گئے

177

ریاض ، 13 جنوری (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پہنچنے پر سعودی وزارت خارجہ کے ڈپٹی منسٹر آف پروٹوکول اعظم القین، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز اور پاکستانی سفارت خانے کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت کثیر الجہتی معاملات پر تبادلہءخیال کیا جائے گا۔

وی این ایس

Download Video