راولپنڈی اور لاہور نے  آل پاکستان انٹر بورڈ خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے   

0
114

اسلام آباد، 18 فروری ( اے پی پی): راولپنڈی اور لاہور نےآل پاکستان انٹر بورڈ خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

   چیمپین شپ کا افتتاح رکن پنجاب اسمبلی میڈم عابدہ راجہ نے کیا۔ اس موقع پر راولپنڈی انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کی ڈائریکٹر سپورٹس ثوبیہ سلطانہ چوہدری،  پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائزیونین کے صدر غلام تقی بوسن، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری رانا تنویراحمد اور اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید نواز بنگش کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔گذشتہ  راولپنڈی انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام چیمپین شپ کے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں کھیلے گئے  پہلے میچ میں راولپنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کو 11-2 سکور سے شکست دی جبکہ دوسرے لاہور نے ڈیرہ اسماعیل خان کو 7-4 سکور ہرا دیا، چیمپئن شپ  شپ کا فائنل 20 فروری کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download video