انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان ایوی ایشن سیکٹر کو مزید مضبوط بنانے کی بےپناہ گنجائش موجود ہے،غلام سرور خان

134

اسلام آباد، 19 فروری ( اے پی پی): انڈونیشیااور پاکستان کے درمیان ایوی ایشن سیکٹر کو مزید مضبوط بنانے کی بےپناہ گنجائش موجود ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے ہوابازی ،غلام سرور خان نے بروز بدھ  کو انڈونیشیا کے سفیر اوان سیودھی سے ملاقات کے دوران کہی.سفیر نے واضح کیا کہ ائیر  لائن روزانہ کی بنیاد پر کراچی،لاہور یا اسلام آباد سے جکارتہ پروازیں شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ سفیر کے مطابق تقریبًا 2 ہزار پاکستانی انڈونیشیا میں مقیم ہیں.وفاقی وزیر نے بھی دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین ائیر سروس معاہدے پر 14 جنوری 1966 کو دستخط ہوئے تھے۔ پی آئی اے پاکستان کا نامزد کردہ کیریئر ہے جبکہ گروڈا انڈونیشیا، انڈونیشیا کا نامزد کردہ کیریئر ہے۔پی آئی اے کے جکارتہ جاتے ہوئے کچھ انٹرمیڈیٹ پوائنٹس بھی ہیں ، جس میں انڈیا-کولمبو-رنگون-بینکاک-کوالالمپور-سیگن-سنگاپور شامل ہیں۔اسی طرح گڑوڈا انڈونیشیا کے کراچی آنے کے دوران انٹرمیڈیٹ پوائنٹس ہیں ، جس میں سنگاپور-فنوم-پین یا بینکاک کولمبو یا بمبئی شامل ہیں۔اور کراچی سے آگے انڈونیشین ائیرلائن قاہرہ یا بیروت-الجیئریا-روم-پیرس-ایمسٹرڈیم-لندن بھی جاتی ہے

وی این ایس  اسلام آباد

Download Video