عوام کو  ریلیف  دینا  حکومت کی اولین ترجیح ہے : صوبائی وزیر  اطلاعات فیاض الحسن چوہان

110

راولپنڈی، 19 فروری (اے پی پی ): صوبائی وزیر  اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ  عوام کو  ریلیف  دینا  حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

بدھ کو عوامی اجتماع سے خطاب  کرتے ہوئے   صوبائی  وزیر کا کہنا تھا کہ  حکومت وزیر اعظم عمران خان کے    ترقی کے نظریہ  کو بہتر انداز سے آگے بڑھا رہی ہے  اور  حکومت کی پالیسیوں  کے نتیجہ میں  ملکی معشیت  مستحکم ہو رہی  ہے  جس کے اثرات  عوام تک جلد آئیں گے ۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت  ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کارروائی  کر رہی ہے  جس سے  اشیاء خردونوش کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ    پاکستان تحریک  انصاف  کی حکومت عوام  کی طرف سے   دیے گئے مینڈیٹ  کے مطابق اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی ۔

وی این ایس ، راولپنڈی

Download Video