حکومت ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے: ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری

118

کوئٹہ، 22فروری(اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے  کہا   ہے کہ حکومت ملک میں مہنگائی پر قابو پانے اور غریبوں کو یوٹیلیٹی اسٹور کے زریعے  سستے  داموں پر اشیاء فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی   ہے۔

 ہفتہ  کو  یہاں یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کہ موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں   نے   کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر آج  یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ کیا،غریبوں کیلئے جو اشیاء مہنگی ہے ان پر ریلیف دے رہے ہیں بازار سے سستی قیمتوں پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء دستیاب ہے۔

قاسم خان سوری  نے  کہا کہ  وفاقی حکومت کوئٹہ شہر میں مزید  یوٹیلیٹی سٹور کھولے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوکنگ آئل،آٹا، دالیں سمیت دیگر اشیاء خوردنوش عوام کو سستا فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

قاسم سوری نے کہا کہ پاکستان  افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کررہا ہے،  امن معاہدہ قابل  ستائش ہے اور امن معاہدے سے افغانستان میں امن آئے گا افغانستان میں امن کے قیام سے پاکستان میں بھی امن قائم ہوگا ۔

سورس: و  ی  این ایس، کوئٹہ