خیبر پختونخوا کابینہ نے چائلڈ پروٹیکشن کورٹس کے قیام کی منظوری دے دی

330

پشاور، 25فروری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس جاری ،اجلاس  میں کابینہ نے سپیشل پولیس فورس کی فی الفور ریگولرائزیشن کی منظوری دے دی جبکہ وزیر اعلیٰ نے سپیشل پولیس فورس کو پینشن اور دیگر مراعات فراہم کرنے کی بھی  ہدایت جاری کردی ہے۔

اجلاس میں وزیراعلی کو بتایا گیا کہ صوبے بھر میں 07 چائلڈ پروٹیکشن کورٹس  کا قیام عمل میں لایا جائے گا  جو کہ  جوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2010 کے تحت کام کریں گی۔

وی این ایس ، پشاور

Download Video