سکھر ، 26 فروری (اے پی پی ): سکھر پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عرفان علی سموں کی ہدایات پر سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈا ؤن جاری ہے ۔
تھانہ نیو پنڈ پولیس نے بھوسہ لائن کے قریب مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گودام پر چھاپہ مارا جس سے 200 تھیلیاں گٹکے اور 100 تھیلیاں گٹکا بنانے والی چھالیہ و چونا و تمباکو و دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے گودام مالک کو گرفتار کر لیا۔
وی این ایس ، سکھر











