اسلام آباد , 11 فروری (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئرز کا اجلاس سینیٹر نزہت صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا ۔میٹنگ میں وزارت بحری امور کی جانب سے مالی سال 2020-21کےلیے مرتب کردہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری وزارت بحری امور نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ رپورٹ آڈاپٹ کرنے کے بعد ان کی وزارت تجویز کردہ تمام منصوبہ جات پر مکمل عملدرآمد کو یقنی بنائے گی۔کمیٹی اجلاس میں سینیٹر ستارہ ایاز،محمد اکرم اور سیکرٹری وزارت بحری امور سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے رپورٹ کو کنفرم کرتے ہوئے اسے جاری سینیٹ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وی این ایس اسلام آباد











