صوبائی وزیر امتیاز شیخ کی سکھر میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کو جلد حل کرانے کی یقین دہانی

136

 سکھر،22فروری(اے پی پی): صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمدشیخ اور معاون خصوصی سید اعجاز شاہ شیرازی نے سکھر کے سرکٹ ہاﺅس میں کھلی کچہری منعقد کرکے عوامی مسائل اورشکایات سنیں اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، رکن سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، ضلعی چیئرمین تقی دھاریجو، ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور، ایس پی سکھر عرفان سموں سمیت تمام سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران اور منتخب نمائندوں نے شرکت کی ۔

 توانائی کے صوبائی وزیر امتیاز احمدشیخ نے بجلی کے اضافی کی شکایات پر ایگزیکٹو انجینئر سیپکو کو مسائل حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیپکو کے الیکٹرک انسپکٹر زکی تعداد میں اضافہ کرایا جائے گا عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں گی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے۔پاک اوسس کے آر او پلانٹس پر کام کرنے والوں نے بتایا کہ گزشتہ 12 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس پر صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ پاک اوسس کو ان کے پرائیویٹ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سندھ حکومت نے 32 کروڑ روپے ادا کیے ہیں، سکھر کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر کمپنی سے پوچھا جائے گا ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سکھر سائٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ایم ڈی سے بات کی ہے جلد تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی اور ان کے مسائل بھی حل کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اور معاون  خصوصی نے فوتی کوٹا، ڈیڈکشن بل ، ڈرنیج اسکیموں اور دیگر مسائل پر شکایات کے حوالے سے متعلقہ آفیسر وں کو ہدایت دیں ۔

 اس سے قبل ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور ، مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ اور دیگر نے کھلی کچہیر ی میں خطبہ استقبالیہ دیا۔

سورس: وی  این ایس،  سکھر