آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں ساتویں کانووکیشن کا انعقاد ،وزیراعلیٰ سندھ نے ڈگریاں تقسیم کیں

160

سکھر،22فروری(اے پی پی) آئی بی اے سکھر یونیورسٹی میں ساتویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد ہوا، جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے طلباءطالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں، کانووکیشن میں صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ، مشیراعجاز شاہ شیرازی، ایم این اے نعمان اسلام شیخ ،طلباءوطالبات اور انکے والدین نے بھی شرکت کی۔

 وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی اے جیسا ادارہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، آج ڈگریاں حاصل کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں،یہ یقیناًآپ کے والدین کے لیے خوشی کا دن ہوگا،میں آپ کے احساسات جان سکتا ہوں، آج میرا نہیں آپ طلباءکادن ہے جو آپ کو ڈگری ملی ہے،وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے آئی بی اے میں بلایا گیا ہے،ڈگری لینے کے بعدمجھے امید ہے کہ طلباءاپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں گے۔

 انہوں نے اعلان کیا کہ آئی بی اے یونیورسٹی کے لیے پچاس ملین مختص کیے ہیں ، یونیورسٹی میں یو ایس اے  کے تعاون سے فیب لیب بنائی جارہی ہے. جو فیبریکیشن کے دور میں سنگ میل ثابت ہوگی ، انہوں نے کہا کہ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر نے اپنی طرز پر سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرکے بل سے نجات حاصل کی ، آئی بی اے یونیورسٹی سے پاس ہونے طلبا کو اچھی تنخواہ پر نوکری مل جاتی ہے جو کہ یونیورسٹی کی کامیابی کا ثبوت ہے ۔

سورس: وی  این ا یس ،  سکھر