وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر  کا پی ایس ڈی پی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

152

اسلام آباد: 18 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت منگل کو اسلام آباد میں  پلاننگ کمیشن کے ذریعہ  پی ایس ڈی پی 20-2019  کے منصوبوں کے نتائج اور  عمل درآمد  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ، سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی ۔

وفاقی وزیر اسد عمر کو  تمام وزارتوں / ڈویژن کے پی ایس ڈی پی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اور بتایا گیا کہ  وزارتوں نے مالی سال کی یاد دہانی کے لئے اپنی پیشرفت کی رپورٹس اور اپنا ورک پلان پیش کیا ہے اور  مختلف وزارتوں / ڈویژنوں نے اپنے فنڈز کو دوبارہ مختص کرنے کی تجویز بھی  پیش کی ہے  تاکہ وہ اسی سال کے اندر ان منصوبوں کو مکمل کرسکیں۔

وفاقی وزیر نے پی ایس ڈی پی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبہ بندی کمیشن کو اب وزارتوں / ڈویژن کے ساتھ  مل کر منصوبوں پر عمل درامد کو یقینی بنانا ہو گا تاکہ دستیاب مالی وسائل کو بغیر کسی تاخیر کے منصوبوں کے ذریعے بروئے کار لایا جا سکے ، ان کا  کہناےتھا  کہ منصوبوں پر عمل درآمد سمیت   مسائل کو ان کے علم میں لایا جائے تاکہ اس مسئلے کو جلد از جلد  حل کیا جاسکے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video