وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی انڈونیشین ہم منسب رتنو مارسودی سے ملاقات

234

دوحہ، 29فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے ہفتہ کو یہاں جاری افغان امن عمل کانفرنس کے موقع پر انڈونیشیا کی وزیرِ خارجہ

 رتنو مارسودی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور ہندوستان میں جاری پر تشدد واقعات سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہتے ہوئے اس ضمن میں انڈونیشیا کی طرف سے پرزور تعاون کا یقین دلایا۔

وی این ایس ، دوحہ

 

Download Video