وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کی تاجک ہم منسب سراج الدین مہردین سے ملاقات

243

دوحہ،29فروری(اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے ہفتہ کو یہاں جاری افغان امن عمل کانفرنس کے موقع پر تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہردین سے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغان امن عمل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد وسط ایشیائی ریاستوں کا دورہ کروں گا،پاکستان وسط ایشیا ئی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرےوسط ایشیا ئی ریاستوں کے دورے میں افغان امن معاہدے کے بعد کی صورتحال پر بھی گفتگو ہو گی،پاکستان صرف ملک کی ہی نہیں بلکہ خطے کی ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ گہرے تجارتی روابط پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔

وی این ایس ، دوحہ

Download Video