پشاور، 18فروری(اے پی پی): آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹرثناءاللہ عباسی نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کی سیکورٹی پولیس فورس کافریضہ ہے انتظامیہ پولیو کےخلاف پروپیگنڈہ ناکام بنانے کیلئے تمام تر وسائل استعمال میں لائے، ایسے والدین کےخلاف قانونی کاروائی ناگزیر ہے جواس قومی کمپین سےراہ فراراختیار کر رہے ہیں۔
ان خیالات کااظہارائی جی پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹرثناءاللہ عباسی نےڈپٹی کمشنر آفس ہنگومیں قائم پولیومانیٹرنگ سنٹرکےدورے کےموقع پرانتظامی افسران اورمحکمہ صحت کےحکام سے خطاب اور بعدازاں میڈیا ٹاک میں کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعرفان محسودنے آئی جی کوپولیومانیٹرنگ کےمتعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ہنگومیں پولیس کی سخت سیکورٹی کی بدولت پولیو ورکرز یکسوئی سے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انیس یونین کونسلزمیں ایک لاکھ سات ہزارسے زائد بچوں کو وکسینیشن کےلئے ٹیمیں ڈور ٹو ڈور جارہی ہیں اور علماءکرام سمیت سماجی شخصیات سے اس ضمن میں تعاون لیاجارہا ہے۔
آئی جی نے ضلع ہنگومیں پولیوکے کارکردگی اوران سیکورٹی کےانتظامات پراطمینان کااظہارکیا اورکہا کہ کسی بھی علاقے میں امن وامان کی صورت حال کووہاں کی پولیوٹیموں کی سیکورٹی کےتناظرمیں دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ نہ صرف پولیو ورکرز بلکہ پولیس جوانوں کاتحفظ بھی مقدم ہے۔
انہوں نےڈپٹی کمشنراورڈی پی اوسے کہا کہ وہ ایسے عناضر کیخلاف کاروائی میں تاخیرنہ کریں جوپولیوکمپین کےبارے میں تحفظات یاپروپیگنڈہ کرتے ہیں’کیونکہ ہمیں ہرسقم اوربیماری سےپاک نئی نسل کی ضرورت ہے اوراس عظیم مقصدکےحصول میں کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں۔
اس سے قبل ہنگو آمد پر آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹرثناءاللہ عباسی کوڈپٹی کمشنرافس میں لیوی فورس جبکہ پولیس لائن آمد پر پولیس کے چاک وچوبند دستوں نے آئی جی کوسلامی پیش کی۔ آئی جی نے پولیس لائن کے مختلف حصوں کامعائنہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا ۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ، ڈپٹی کمشنرطیب عبداللہ’ ڈی پی او شاہداحمدخان و دیگرحکام بھی موجود تھے۔
وی ا ین ایس، پشاور











