پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، جعلی ڈرنکس بنانے والی فیکٹری سیل کر دی

108

لاہور،17 فروری (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جعلی ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئےجعلی ناقص ڈرنکس تلف کردیں جبکہ  فیکٹری سیل  کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور اور گرد و نواح کے لوگوں کو ہزاروں کی تعداد میں جعلی بوتلیں پینے سے بچا لیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کرول پنڈکے علاقے میں بڑے پیمانے پر معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر دی۔

وی این ایس،لاہور