اسلام اباد 20 (اے پی پی)؛ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے جبکہ افغانستان سمیت خطے میں امن کاےخواہاں ہیں ۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں منعقدہ بین الاقوامی سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بارے میں بریفنگ د یتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد عالمی سطح پر درپیش چیلنجز اور دفتر خارجہ کی جانب سے اہم اقدامات اٹھا ئے گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن کا خواہاں ہے. پاکستان کو افغانستان کے حوالے سے تمام مسائل کے حل کیلئے اہم جزو سمجھا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیرر فنانسنگ کے خلاف کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے.جو ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے ان کا کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع کر کے لاکھوں کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر ایک متفقہ مؤقف رکھنے پر اپوزیشن کے شکریہ بھی ادا کیا ۔
اے پی پی / حمزا/ نصیب الہی











