ہنگو ؛جنسی زیادتی میں ناکا می پر قتل کی گئی مدیحہ کا اصل ملز م اٹھارہ سالہ الیاس گرفتار

150

ہنگو، 20 فروری (اے پی پی ):پولیس  نے  ہنگو میں جنسی زیادتی میں  ناکا می   پر قتل کی  گئی  کم سن مدیحہ کے  اصل ملز م  اٹھارہ  سالہ الیاس  کو   گرفتار    کر لیا  ہے ۔

ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ نے  افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس  کرتے  ہوئے  بتایا کہ مقتولہ  مدیحہ کا اصل قاتل اٹھارہ  سالہ  ملزم الیاس ہے، الیاس کئی دنوں سے مدیحہ کے ساتھ جنسی تشدد کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

انہوں  نے  کہا کہ وقوع  والے  دن  یعنی  15 فروری کو ملزم مقتولہ  مدیحہ کو  بھلاپسلا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا  جہاں انہوں  نے  جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی جبکہ مقتولہ مدیحہ کی چیخ و پکار پر  وہ جنسی زیادتی میں کامیاب نہ ہوا جس  پر  ملزم نےمدیحہ کا گلا دبایا اور پھر اسے 30بور پستول سے فائر کرکے قتل کیا۔

طیب حفیظ چیمہ  نے بتایا کہ ملزم دسویں جماعت کا طالب علم  ہے  اور  اسے مرگی کے سوا کوئی بیماری نہیں۔ انہوں  نے مزید کہا کہ  ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ایک 9 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے فرانزک، ٹیکنیکل اور فیزیکل انکوائریاں کی۔ملزم کو چالان کے ساتھ آج عدالت میں بھی پیش کردیا ہےجبکہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق یہ ملزم کا  انفرادی فعل تھا۔

ڈی آئی جی کوہاٹ نے  کہا کہ ضلع ہنگو میں حکومتی رٹ ہے،کسی گروہ یا قوم کو اجتماعی ایکشن لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔تحقیقات میں میرٹ اور شفافیت کو مقدم رکھا ہے۔انہوں  نے  مزید  کہا کہ  ہم میڈیا کے مشکور ہے جس نے تحقیقات میں پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔

ہنگامی پریس کانفرنس کے موقع پر مدیحہ کے قاتل ملزم  الیاس کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔