ہمارا مشترکہ ویژن موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اور پا ئیدار ترقی ہے: اقوام متحدہ ا کے سیکریٹری جنرل نتونیو گو تریس

159

اسلام آباد ، 16 فروری (اے پی پی ):  اقوام متحدہ  ا کے سیکریٹری جنرل نتونیو  گو تریس  نے  کہا ہے کہ  پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے  سے خطاب میرے لیے باعث اعزاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں  سب کے لیے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ویژن سے بہت متاثر  ہوں، پاکستان کو صحت  سمیت مختلف شعبوں میں    چیلنجز درپیش ہیں ، پا ئیدار  ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے کاوشیں اور کام کی رفتار کو  تیز کرنا  ہو گا ۔ ہمارا مشترکہ  ویژن موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اور  پا ئیدار  ترقی ہے ، پا ئیدار ترقی کے اہداف  انسانی ترقی کے لیے  ضروری ہیں۔

موسمیاتی  تبدیلی  کے حوالے سے منعقدہ  کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو  گو تریس   نے تاکید کی کہ عالمی قائدین موسمیاتی  تبدیلیوں سے نمٹنے  کے لیے مل کر کام کریں۔انہوں نے آگاہ کیا  کہ موسمیاتی  تبدیلیوں سے نمٹنے  کے لیے عالمی کانفرنس کا انعقاد برطانیہ میں  ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  سیلاب اور قدرتی  آفات سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے ، پاکستان میں 80 فیصد پانی زراعت کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔

انہوں نے  کلین اینڈ گرین پاکستان    منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  مقامی  سطح پر اٹھائے گئے اقدامات  موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مدد گار ثابت ہوں  گے ۔ پاکستانی عوام نے  لاکھوں افغان مہاجرین کی  بہترین مہمان نوازی کی ۔ پاکستان میں مختلف آفات سے متاثر ہونے والے  افراد کے ساتھ  اظہار یکجہتی  کرتا ہوں۔پاکستان  موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والا   دنیا کا بڑا ملک ہے۔ تعلیم ، معیشت  اور برابری   ملک کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔پاکستان پائدار ترقیاتی اہداف کے   لیے  کوششیں کر رہا ہے ۔ غربت کا خاتمہ ، پاکستان کی پالیسی کا بنیادی حٖصہ ہے، کامیاب جوان پروگرام ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا منصوبہ ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت براءے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونیوالے ملکوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہو گا۔

مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی پیدا کرنے والے ملکوں میں نہیں بلکہ متاثر ہونے والے ملکوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی بھی موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو پیچیدہ بنا  رہی ہے۔مشیر ماحولیات نے کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے۔پاکستان میں اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ماضی میں کئی پالیسیاں بنائی گئیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے درختوں کی کٹائی کے معاملے پر عدم برداشت کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا گیا۔

اے پی پی /ضیا الرتضی /قرۃالعین