ہنگو فروری 25(اے پی پی): ہنگومیں مستورات کے تنازعہ پرفائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے ۔بیس دن قبل ہنگوکےعلاقے بھادربانڈہ کےرہائشی محمداشفاق ولدصاحب گل کی کوہاٹ کےرہائشی اخترایوب کی بہن سے شادی ہوئی تھی،لڑکی کےبھائیوں اخترایوب سمیت تین مسلح ملزمان نےاچانک گھرمیں داخل ہوکرفائرکھول دیاجس سےمحمداشفاق کےوالدجاں بحق جبکہ اشفاق شدیدزخمی ہوگئے،پولیس کی بروقت کاروائی میں تینوں ملزمان کوحراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس تھانہ سٹی ہنگومیں مقتول صاحب گل کےفرزندبہارگل کی مدعیت میں درج شدہ ایف آئی ار د ر ج کر لی گئ ۔ مسلح ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے 3عددپستول برامدکرلئے.
.پولیس کے مطابق فریقین کےمابین رشتہ کا تنازعہ چلاآرہاتھا اوربیس روز قبل ہی مقتول صاحب گل کےبیٹے محمداشفاق کی شادی کوہاٹ کےرہائشی اخترایوب کی بہن سےہوئی تھی اوررشتوں کاتنازعہ واقعے کی وجہ بنی.ہنگوپولیس نےگرفتارملزمان کےخلافزیردفعات302/324/452/34کےتحت مقدمہ درج کرکےمزیدتفتیش شروع کردی۔
وی این ایس ہنگو











