نوشہرہ پولیس نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی سوٹ تیار کرکے پولیس افسران میں تقسیم کر دئیے

0
43

پشاور، 26مارچ(اے پی پی): ضلع نوشہرہ میں داخلی و خارجی راستوں میں ناکہ بندی کے دوران ناکوں پر اور قائم شدہ قرنطینہ سنٹرز میں تعینات پولیس ملازمین میں حفاظتی سوٹس تقسیم کیے گئے تاکہ اہلکاران یہ پروٹیکشن سوٹ پہن کر خود بھی اس وباء سے بچ کر عوام کی خدمت کرسکیں۔

یہ سوٹ سر، پاؤں، ہاتھوں سمیت پورے جسم کو وائرس سے محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوں گے،جو قرنطینہ سنٹرز،پولیس لائن کے انٹری پوائنٹس، لاک ڈاؤن والے علاقوں، مخصوص چیک پوائنٹس پر موجود اہلکاروں کو کرونا وائرس سے بچاو اور اپنی ڈیوٹی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کیلِئے سوٹ مہیا کئےجائیں گے۔

اے پی پی /صائمہ حیات/ھامد