گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی مکمل لاک ڈاون جاری

122

گلگت ،28مارچ (اے پی پی ):کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری ہے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی آج ساتویں روز بھی مکمل لاک ڈاون رہا ۔

ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں تمام تجارتی مراکز بند رہےانتظامیہ کی اجازت سے صرف چند  میڈیکل سٹورز کھلے رہے تاکہ عوام کو ادویات اور ماسک کا حصول ممکن ہو کمشنر غذر محمد طارق نے ضلع بھر میں  دفعہ 144 کا نفاز کر دیا ہے جس باعث چار یا چار سے زیادہ افراد کا ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے بازار میں پولیس اور لیویز کے دستے گشت کر رہے ہیں دوسری جانب انتظامیہ کے اہلکار گاوں گاوں جا کر لاؤڈسپیکر کے ذریعے عوام کو گھروں میں رہنے اور کو رونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں ڈپٹی کمشنر غذر محمد طارق نے عوام  سے اپیل کی ہےکہ اپنے گھروں میں رہے اور اس خطرناک وائرس سے اپنے اپ کو اور اپنے خاندان والوں کو بھی بچائیں انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں عوام بھی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع غذر میں پانچ اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اے پی پی / گلگت/ریحانہ