حکومت خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے: غلام سرور خان

137

ٹیکسلا، 08 مارچ(اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے  ہوا بازی غلام سرور خان نے   کہا  ہے کہ  ملکی  ترقی میں  خواتین کا کردار اہم   ہوتا  ہے ، حکومت خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔

این اے 63 میں یوم خواتین کے حوالے سے  منعقدہ   تقریب  سے خطاب میں  انہوں  نے کہا کہ پاکستان کی خواتین با شعور ہیں، ہمارا فرض ہے کہ خواتین کو یکساں مواقع فراہم کریں تاکہ وہ تبدیلی لانے میں کردار ادا کرے۔انہوں نے  کہا کہ خواتین ملکی ترقی میں پیش پیش رہیں،تحریک انصاف کو مردوں سے زیادہ عورتوں کے ووٹ ملے ہیں۔

وی  این ایس،  اسلام آباد

Download Video