دل دل پاکستان، جان جان پاکستان؛ دوحہ ائرپورٹ میں پھنسے پاکستانیوں نے بھی یوم پاکستان منایا

293

دوحہ ، 23 مارچ (اے پی پی ): اپنے دیس سے دور فلائیٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث خاصی تعداد میں پاکستانی مسافر دوحہ ائیرپورٹ میں دو دن محصور رہے۔ مسافروں نے ائیرپورٹ لاؤنج میں پاکستان کا پرچم لہرایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا  کر یوم پاکستان منایا ،  پاکستانی مسافروں نے وطن سے اظہار محبت کے لیے دل دل پاکستان کا نغمہ بھی گایا۔

قطر میں میں موجود پاکستانی سفارتی عملے نے آج انہیں پاکستان واپسی کی نوید سنا دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوحہ سے آج رات آٹھ بجے پچاس کے قریب پاکستانی وطن واپس روانہ ہوں گے۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video