لاک ڈاون کے اطلاق کیلئے سکھر پولیس پاک آرمی، رینجرزکا فلیگ مارچ

165

سکھر، 23مارچ(اے پی پی) حکومت سندھ کی جانب سے  کورونا وائرس سے بچاؤ  کیلئے سول لاک ڈاؤن کے اطلاق کی روشنی میں ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی قیادت میں گزشتہ شب سکھر پولیس پاک آرمی اور رینجرز کی جانب سے سٹی پوائنٹ سکھر سے فلیگ مارچ کا آغاز کیا گیا جو مختلف علاقوں ملٹری روڈ، بندر روڈ، ایوب گیٹ، اسٹیشن روڈ، منارہ روڈ شالیمار، روہڑی سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوا۔

پولیس کے مطابق فلیگ مارچ میں ضلع کے تمام، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت پاک آرمی رینجرز کے افسران و اہلکار شریک ہوئے ۔فلیگ مارچ کا مقصد کورونا وباءکے باعث موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو گھروں تک محدود کرنا ہے ۔فلیگ مارچ میں کورونا سے بچاؤ  کیلئے شہریوں کو ہجوم نہ لگانے اور گھروں میں رہنے کی اعلانات کیے گئے اورسول لاک ڈاؤن میں عوام کو گھروں میں رہنے اور وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پپر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

وی این ایس ، سکھر

Download Video