کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئےچین کے پانچ جہاز میڈیکل سپلائرز لیکر پاکستان پہنچ چکے ہیں:شاہ محمود قریشی

142

ملتان، 31 مارچ(اے پی پی): وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسی مشکل صورتحال میں چین ہماری مدد کررہا ہے، چین کے پانچ جہاز  میڈیکل سپلائرز لیکر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چینی صدر اور وزیراعظم نے بھی  مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے،  چین باقی دنیا کے ممالک سے  پاکستان کو ترجیح دے رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر چیلینجز کا مقابلہ کرینگے، میڈیکل سپلائز آنا شروع ہوگئی ہیں، حالات بہتر ہورہے ہیں لیکن بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دس پندرہ دن کے لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں اور کشمیر میں آٹھ ماہ سے لاک ڈائون ہے وہاں کیا حالت ہوگی،دنیا سے گزارش ہے کہ ہندوستان پر کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیِں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تیسری دنیا کے ممالک جن کا ہیلتھ سسٹم کمزور ہے، انٹرنیشنل کمیونٹی ان ممالک کے قرضے ری سٹرکچر کرے تاکہ وہ پیسہ ہیلتھ سسٹم پر لگاسکیں۔

اے پی پی/ملتان/حامد