اسلام آباد 12 مارچ (اے پی پی ):قومی اسمبلی کے زیر اہتمام زراعت کی ترقی پر قومی مکالمے کے موقع پر قومی مکالمے کا تیسرا سائیڈ لائن اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی صدارت نواب محمد یوسف تالپور کر رہے ہیں ۔
اجلاس میں زراعت کے لیے قدرتی وسائل کے مربوط انتظام اور پانی کے تحفظ اور اس کی تقسیم کے پائیدار نظام کو وضع کرنے پر غور کیا گیا ۔
اجلاس کی سفارشات کو بھی قومی مکالمے کے اختتامی اجلاس میں شامل کیا جاے گا۔
وی این ایس،اسلام آباد











