مانسہرہ ، 12 مارچ (اے پی پی ): ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے ضلع مانسہرہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے موبائل ایجوکیشن یونٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر ٹریفک پولیس مانسہرہ اور انچارج ٹریفک مانسہرہ انسپکٹر جمال زیب خان نے اپنی مدد آپ کے تحت موبائل ایجوکیشن یونٹ سروس کا آغاز کر دیا۔
اس موبائل ایجوکیشن یونٹ کا مقصد عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنا ہے۔یہ موبائل ضلع مانسہرہ کے مختلف چوراہوں اور شاہراہوں پر عوام کو ٹریفک کے قوائد و ضوابط کےبارے میں معلومات فراہم کرے گی جس میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات اور موٹرسائیکل چلاتے ہوۓ ہیلمٹ کا استعمال وغیرہ شامل ہیں۔
موبائل ایجوکیشن یونٹ ضلع مانسہرہ کے مختلف سکولز ، کالجز اور یونیورسٹی میں بھی جاۓگا جہاں پر ٹریفک انچارج مانسہرہ انسپکٹر جمال زیب خان طلباء کو ٹریفک قوانین کے حوالے سےلیکچرز دیں گے ۔
وی این ایس ، مانسہرہ











