سعودی عرب کی 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن کےلیے پی آئی اے کی 7 ضافی فلائٹس دستیاب ہوں گی: غلام سرور خان

191

اسلام آباد، مارچ 13 (اے پی پی): وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ  سعودی عرب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ   جو پاکستانی سعودی عرب میں وزٹ  پر یا  زائرین موجود ہیں یا وہ پاکستان  آنا یا جانا چاہتے ہیں، ان کو 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس کے لیے پی آئی اے کی 7  اضافی فلائٹس دستیاب ہوں گی

اے پی پی کو اپنے ایک پیغام میں کہا کہ   پاکستان کے 8 بین الاقوامی ائیر پورٹ آپریشنل تھے  جن پر دنیا بھر سے فلائٹس آتی تھیں۔ کرونا وائرس کی وجہ سے  ہم نے آج کی  قو می سلا متی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ  صرف تین ائیر پورٹ جن میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی کا آپریشنل ہو گا جبکہ پانچ ایئر پورٹس کو کچھ دنوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے سعودی عرب کی 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن کو مد نظر رکھتے ہوئے  پی آئی اے کی 6 فلائٹس کر دی ہیں اور 7 تویں بھی بہت جلد سعودی عرب میں مقیم یا  پاکستان سے سعودی عرب  کے لیے زائرین اور وزٹ ویزہ پہ جانے والے  یا آنے والے لوگوں  کو لانے اور چھوڑنے کا کام کرے گی۔

 ہم نے کچھ پرائویٹ ایئر لائنز کے ساتھ بھی بات کی ہے کہ 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے عمل پیرا ہوں۔ ان 72 گھنٹوں کا اطلاق اتوار کی رات بارہ بجے تک ہو گا۔

اےپی پی/عمار/فاروق