اسلام آباد، مارچ 13 (اے پی پی): وفاقی وزیر ہوا بازی ، غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک ہفتے میں 1.2 ارب روپے کاخسارہ برداشت کرنا پڑا-
انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی جو سروسز فراہم کرتی ہے ایئرپورٹ لینڈنگ کی ٹیک آف کی اور ایئر چارجز وصول کرتی ہے ہوائی سفر کم ہونے کی وجہ سے یہ خسارہ برداشت کرنا پڑا –
اے پی پی کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا جس طرح ہزاروں لوگوں کی جان لی ہے لاکھوں لوگ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں پوری دنیا کی ایوی ایشن انڈسٹری کافی متاثر ہوئی ہے کافی ایئرلائنز کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے کافی آپریشن کو روک دیا گیا ہے اسی طرح پاکستان کی بھی ایوی ایشن انڈسٹری بڑی متاثر ہوئی ہے پی آئی اے کو ایک ماہ میں 1.2 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا-
اے پی پی/عمار برلاس











