سکھر : خورشید شاہ اور ساتھیوں کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی

103

   سکھر، 28مارچ(اے پی پی): احتساب عدالت سکھر میں خورشید شاہ اور ساتھیوں کےخلاف نیب ریفرنس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔سکھر کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی زیر حراست سید خورشید احمد شاہ اور ان کے 17 ساتھیوں کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کی۔

 سید خورشید احمد شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سکھرسے ایمبولینس کے ذریعے عدالت لایا گیا، عدالت نے ریفرنس کی مختصر سماعت کے بعد آئندہ سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی ۔سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر لوگ جمع نہ ہوں اس لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری جمعیت مقرر کرکے عدالت کی طرف آنے والے تمام راستے سیل کیے گئے تھے۔

اے پی پی /اطہراللہ /قرۃالعین