سکھر قرنطینہ سینٹر میں مقیم مزید گیارہ زائرین اپنے گھروں کو روانہ

142

    سکھر، 28مارچ(اے پی پی) :سکھر قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے مزید گیارہ زائرین اپنے گھروں کو روانہ کر دیے گئے ہیں۔ روانہ ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جن کا تعلق کراچی اور ٹنڈو جام کے علاقے سے ہے۔

 مذکورہ افراد کے ٹیسٹ نارمل آنے پر انہیں گھر بھیجا گیا ہے ، زائرین کو ہائی ایس میں پولیس کی سیکیورٹی میں روانہ کردیا گیا۔مذکورہ زائرین نے انہیں رخصت نہ کیا جانے پر احتجاج بھی کیا تھا، انتظامیہ نے انہیں رخصت کر نے کی  یقین دہانی کرائی تھی۔

سکھر قرنطینہ سینٹر سے گھروں کو جانے والے زائرین کی تعداد 651 ہوگئی،جبکہ اس سے قبل 640 زائرین کو پہلے ہی گھروں کو روانہ کیا جاچکا ہے۔

اے پی پی /اطہراللہ/قرۃالعین