ملتان؛کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

110

ملتان،28مارچ(اے پی پی):کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر  نے قیدیوں کی   تعداد اور ان کی بیروکوں کے بارے میں معلومات لیں اور جیل ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔

سپرنٹنڈنٹ جیل ارشد وڑائچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں 900 اسیران موجود ہیں، قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ  قیدیوں کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا۔انہوں نے بتایا جیل ہسپتال میں دو ڈاکٹر تعینات ہیں اور جیل ڈاکٹر کے مطابق کسی بھی قیدی کو کورونا وائرس کی علامات نہیں ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ قیدیوں کو بیرکوں میں ایک دوسرے سے فاصلے پر ٹھہرایا جائے۔

اے پی پی /ملتان/قرۃالعین