سکھر۔ 12مارچ(اے پی پی): سکھر میں گردوں کے عالمی دن پر ایس آئی یو ٹی میں کیمپ کا قیام، اندرون سندھ سے سیکڑوں کی تعداد میں مریض اسپتال پہنچ گئے، ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کا معائنہ اور ادویات کی فراہمی، پانی کا استعمال زیادہ کرنے کا مشورہ،سندھ انسٹی ٹیوشن آف یورو لوجی اینڈ ٹرانسپلاٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کی جانب سے گردوں کے عالمی دن کے موقع پر سکھر کے چھبلانی اسپتال میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے متاثرہ مریضوں نے شرکت کی کیمپ کی نگرانی ایس آئی یو ٹی سکھر کے انچارج ڈاکٹر محمد اقبال داؤد پوتہ نے کی جبکہ کیمپ کے دوران ایس آئی یو ٹی کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں کیمپ کے دوران مریضوں کے مختلف ٹیسٹ بھی لیے گئے ڈاکٹروں نے اس موقع پر مریضوں کو گردوں کے مرض سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے کے مشورے بھی دیئے۔
اےپی پی/سکھر/فاروق











