اسلام آباد،12 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی میں زرعی تحقیق پر تفصیلی کام جاری ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں چین اور پاکستان کی یونیورسٹیوں کے مابین زرعی شعبہ کے اشتراک میں دلچسپی رکھتے ہیں، چین نے اپنے ہاں زرعی شعبہ میں انقلاب پربا کیا ہے۔ جس سے پاکستان کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو زراعت کی ترقی کے لیے قومی مباحثہ پر منعقد گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چین نے اپنے ہاں زرعی شعبہ میں انقلاب پربا کیا ہے جس سے پاکستان کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاک چین بی ٹو بی فورم پر زرعی شعبے کی نمائندگی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری ، جامعات ، حکومت اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے پالیسی اور جدید ریسرچ کو فروغ دیں گے۔ پی ایس ڈی پی میں اس سال زراعت پر گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ رقم مختص کی گئی ہے۔ کسانوں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چھوٹے کسانوں کے تحفظ کی ضرورت ہے۔ پلاننگ کمیشن کو زرعی پالیسی سازی کے لیے پلیٹ فارم بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اے پی پی /سعیدہ/نورین











